18 اپریل، 2022، 11:09 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حضور

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حضور

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سال نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حاضر ہوکر حرم میں موجود امامزادوں کی زیارت اور مناجات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سال نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حاضر ہوکر حرم میں موجود امامزادوں کی زیارت اور دعا ومناجات کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر حرم میں مدفون بعض علماء اوردیگر شخصیات کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ جن میں حجج اسلام ری شہری، حسین لنکرانی، ملا علی  کنی، محمد رضا مہدوی کنی، محمد تقی فلسفی، میرزا عبدالکریم حق شناس، حاج آقا مجتبی تہرانی اور عزیز اللہ خوشوقت شامل ہیں۔

حضرت شاہ عبدالعظیم حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی اولاد میں سے ہیں۔ امامزادہ حمزہ حضرت امام موسی کاظم (ع) کی اولاد میں سے ہیں جبکہ امامزادہ طاہر حضرت امام زین العابدین (ع) کی اولاد میں سے ہیں۔

News ID 1910544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha